Muwakkil ka Amal

دانہ سلیمانی حاصل کرنے کا مجرب عمل

1706625248439

موکل حاصل کرنے کا عمل

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ پیارے ااسلامی بھائیو
آج کے عمل میں آپ موکلات تابع کرنے کا جو عمل پیش کر رہا ہوں یہ دانہ سلیمانی حاصل کرنے کا مجرب عمل ایک پوشیدہ خزانہ ہیں۔

اور ان پوشیدہ خزانوں کو ہم اہل حضرات کے لئے

اس شرط کے ساتھ نقل کر رہا ہوں کہ وہ اس عمل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اللہ کے بندوں کی بے لوث خدمت کریں گے
اور ان اعمال کا سہارا لے کر انسانیت اور دین مصطفیٰ کو فروغ دیں گے مریضوں اور ضرورت مندوں سے ہدیہ وصول کرنا غلط نہیں ہے
غلط یہ ہے کہ عامل دروغ گوئی کا راستہ اختیار کرے۔ دھوکہ دہی کرے اور مریضوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ چوروں اور ڈاکوؤں جیسا راستہ انتقام کرے
مؤکل تابع کرنے کے بعد ہر عامل کے لئے ضروری ہے کہ وہ لوگوں سے اس قدر ہدیہ وصول کرے
جو لوگوں کے لئے باعث آزار اور رلا دینے والا نہ ہو۔ اور عامل کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جو لوگ معمولی درجے کا بھی ہدیہ دینے کی پوزیشن میں نہ ہوں
تو ان کا کام بغیر ہدیہ کے کر دے

عمل کا طریقہ

یہ عمل دانہ سلیمانی حاصل کرنے کا مجرب عمل ہے۔ یہ عمل ہر مطلب بر آری کیلئے بذریعہ غیبی امداد انتہائی مفید اور موثر ہے

چاہیے کہ اس عزیمت کو جس کے اعداد ۱۰۹۳ ہیں۔اسی تعداد میں روزانہ پڑھیں۔ لگا تار چالیس دن تک۔

اور اس دوران پر ہیز جلالی جمالی اور ترک حیوانات جاری رکھیں ۔ ۴۱ ویں دن مکمل تنہائی میں لوبان جلائیں۔

دوران عمل دانہ سلیمانی کا موکل جس کا نام صفرائیل ہے۔ اور یہ دانہ سلیمانی کا محافظ بھی ہے۔ اپنی شان وشوکت کے ساتھ ظاہر ہو گا۔ عامل کو سلام کریگا۔

عامل کو چاہیے کہ سلام کا جواب دے۔ اس کے سوا کوئی بات نہ کرے جبتک عزیمت کی تعداد پوری ہوجائے عزیمت مکمل ہوئے ۔

مؤکل خود ہی بات چیت شروع کرے گا۔ اور پوچھے گا۔ کہ آپ کا مقصد کیا ہے ؟ عامل جواب دے کہ میرا مقصد آپ کو مسخر کرنا ہے ۔

آپ کلمہ محمدی کی قسم کھا کر مجھ سے یہ عہد کریں کہ میں جب بھی آپ کو طلب کروں گا آپ حاضر ہوں گے اور خدمت بجالائیں گے۔

انشاء الله مؤکل عہد کرلے گا۔ اور خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر رہے گا۔ موکل کو تابع کرنے کے بعد ۳۹۰ مرتبہ اس عزیمت کو روزانہ پڑھتے رہیں ۔

1706624601944

عزیمت یہ ہے

أَجِبْ يَا صَفْرَائِيل بِحَقِّ يَا صَمَدُ يَا قَيُّومُ يَا رَبُّ

اگر ایک چلے میں مؤکل حاضر نہ ہو تو دسرا ورنہ تیسرے چلے میں لازما حاضر ہو جاتا ہے مسخر ہونے کے بعد اگر عامل یہ چاہے کہ کسی وقت موکل کو طلب کرے
تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ مکمل گوشہ تنہائی میں خوب لوبان سلگایں اور غسل کر کے پاک صاف لباس پہنے اور مذکورہ عزیمت کو ۳۹۰ مرتبہ پڑھے۔
انشاء اللہ موکل حاضر ہوگا اور حکم بجالاے گا۔ اگر عامل دانہ سلیمانی موکل سے طلب کرے گا تو موکل غائب ہو جائے گا۔
اور کچھ دیر کے بعد دانہ سلیمانی لے کر حاضر ہو گا۔ اور دانہ سلیمانی عامل کی خدمت میں پیش کرے گا۔
لیکن دانہ سلیمانی لانے کے بعد پھر موکل خود دوبارہ کبھی نہیں آئے گا۔ دانہ سلیمانی کے ذریعہ عامل کس طرح خدمت خلق کرے گا
اس کا طریقہ خود موکل سمجھا دے گا۔ اس دانہ سلیمانی کو حیض و نفاس والی عورتوں اور ناپاک مردوں سے دور رکھنا چاہیے ۔
ورنہ اس کی تاثیر میں میں خلل پیدا ہو جاتا ہے ۔ دانہ سلیمانی ایک بیش بہا دولت ہے۔ یہ جس عامل کو مل جائے اس کی خوش نصیبی ہے 

امید ہے آپ اس عمل کو عملیات کی تمام شرائط کو مد نظر رکھ کر کرے نگے اب فقیر کو اجازت دیں 

از قلم عمر فاروق ازہری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *